0
Thursday 14 Mar 2019 22:49

قراقرم یونیورسٹی گلگت میں جنگی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

قراقرم یونیورسٹی گلگت میں جنگی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں جنگی و ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے احتیاطی تدابیر کے عنوان سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کیا گیا۔ ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا مقصد جنگی و ہنگامی صورت حال سے نمٹنے سمیت حادثات کی صورت میں نقصانات کو کم سے کم کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر سے طلبہ و طالبات کو آگاہ کرنا تھا۔ ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد قراقرم یونیورسٹی، ضلعی انتظامیہ، ہلال احمر پاکستان، ریسکیو جی بی، سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم، سول ڈیفنس گلگت کے باہمی اشتراک سے کیا گیا تھا۔ ورکشاپ میں جنگی و ہنگامی صورت حال میں کام کرنے والے اداروں کی طرف سے اسٹال بھی لگائے گئے تھے، جہاں پر جنگی و ہنگامی صورت سے نمٹنے کی ہدایات اور عملی مشق کی اشیاء آویزان کیا گیا تھا۔ ایک روزہ ورکشاپ کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاءاللہ شاہ تھے۔ ان کے علاوہ ورکشاپ میں ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروقی، ڈائیریکٹر جنرل کوارڈینیشن میر تعظیم اختر، شعبہ فزکس کے ہیڈ ڈاکٹر منظور علی، صوبائی سیکرٹری اہل احمر گلگت بلتستان نورالعین سمیت دیگر اداروں کے سربراہان سمیت طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ جنگی وہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے احتیاطی تدابیر کے عنوان سے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے بحیثیت مہمان خصوصی وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاءاللہ شاہ نے کہا کہ قراقرم یونیورسٹی جنگی و ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے کام کرنے والے اداروں کے ساتھ ہرممکن تعاون فراہم کریگی۔ ایک ہی نوعیت کے حادثات میں بار بار انسانی جانوں کی ضیاع کا اصل وجہ حادثات کے نقصانات سے بچنے کے احتیاطی تدابیر سے واقفیت حاصل نہ کرنا ہے۔ آج کا یہ ورکشاپ اس حوالے سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ اس پروگرام سے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے یونیورسٹی اسٹاف، فیکلٹی سمیت طلبہ و طالبات کو عملی تربیت و آگاہی حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ طلبہ وطالبات میں حادثات کے نقصانات کو کم سے کم کرنے کے حوالے سے شعور وآگاہی دلانے کی اشد ضرورت ہے۔ ورکشاپ کے آخر میں ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروقی نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے وائس چانسلر کو تعریفی شیلڈ پیش کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 783185
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش