0
Monday 18 Mar 2019 03:23

سابق بریگیڈیئر اسد منیر کا خون نیب کے چہرے پر عیاں اور تمام نیب عہدیداروں کیخلاف فریاد ہے، سعید غنی

سابق بریگیڈیئر اسد منیر کا خون نیب کے چہرے پر عیاں اور تمام نیب عہدیداروں کیخلاف فریاد ہے، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر بلدیات اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ حیرت کی بات ہے کہ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) ابھی تک مستعفی نہیں ہوئے، سابق بریگیڈیئر اسد منیر کا خون نیب کے چہرے پر عیاں ہے اور نیب کے تمام عہدیداروں کے خلاف فریاد ہے۔ اپنے بیان میں سعید غنی نے کہا کہ نیب دہشت اور وحشت کی علامت بن چکا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ نیب کے عہدیدار خود کو قانون سمجھ رہے ہیں اور خود جج بن جاتے ہیں، نیب تھرڈ ڈگری حربوں کے تحت جھوٹی گواہی اور گواہ تیار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی تحویل میں پروفیسر کی ہلاکت اور ان کی ہتھکڑی لگی لاش انسانیت کی تذلیل نہیں تو اور کیا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ نیب سابق آمر پرویز مشرف کے نقش قدم پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے اس ضرورت پر زور دیا کہ نیب کے چیئرمین نیب سمیت تمام اعلیٰ عہدیداروں کو قانون شکنی پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ سعید غنی نے کہا کہ نیب تحقیقات کی بجائے جھوٹے الزامات عائد کرکے لوگوں کا میڈیا ٹرائل کرتا ہے اور اسی میڈیا ٹرائل کی وجہ سے سابق بریگیڈیئر اسد منیر نے خودکشی کی۔
خبر کا کوڈ : 783845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش