0
Monday 18 Mar 2019 18:41

جہاد کا اعلان ہوا تو سب سے پہلے نکلوں گا، شیخ رشید

جہاد کا اعلان ہوا تو سب سے پہلے نکلوں گا، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں سے تعلقات کا الزام لگانے والے سن لیں اگر اسلامی مدرسوں کا ساتھی ہونا غلط بات ہے تو اس مدرسوں کو اسلام کا قلعہ سمجھتا ہوں، جہاد پر یقین رکھتا ہوں امام مسجد اعلان کریں تو جہاد کیلئے سب سے پہلے نکلوں گا، ہم دہشتگردی کے سخت مخالف ہیں اور اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول بچہ ہے بچ کر کھیلے، یہ نہ ہو کہ سیاسی موت مر جائے، مریم نواز اور بختاور بیٹیوں جیسی ہیں، ان کی کسی بات کا جواب نہیں دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو سافٹ ٹارگٹ چاہئے  دونوں ہی عدالتوں سے ضمانتیں چاہتے ہیں،  نواز شریف کو نہ ڈاکٹر نہ دوائی اور نہ ہی بستروں کی ضرورت ہے، ان کو آج ہسپتال کی شیٹوں سے بدبو آتی ہے، ان کی سوئی پھنسی ہوئی ہے کہ باہر سے علاج کروانا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ کسی  نے بلو کے گھر جانا ہے تو جائے، نواز شریف، مریم اور زرداری کا پتا نہیں مگر شہباز شریف کو این آر او مانگتے سنا بھی ہے اور دیکھا بھی ہے، لیکن عمران خان کے پاس ڈیل اور ڈھیل کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اقتدار میں ٹارزن بنتے ہیں، اترتے ہی بیمار ہو جاتے ہیں، ان کے گھر اور اولادیں باہر ہیں، یہ جیل نہیں کاٹ سکتے یہ لیڈر نہیں گیڈر ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز اور زرداری دونوں کو ایک ہی بیماری ہے ان کے رنگ پسٹم بیٹھ گئے ہیں انجن دھواں دے رہا ہے، کچھ کے نٹ بولٹ دبئی میں پڑے ہیں اور کچھ کے مکینک لندن میں ہیں۔  انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے چاہتے ہیں سارے کیس سندھ میں لگیں اور ن لیگ لاہور میں چاہتی ہے تاکہ اپنی اپنی عدالتوں سے مرضی کے فیصلے کروا سکیں مگر یہ اب بھول جائیں کہ عدلیہ ان کے دباو میں آئے گی، عدلیہ آزاد ہے اور ججز مکمل آزادی کیساتھ فیصلے کر رہے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 783985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش