0
Tuesday 19 Mar 2019 18:01
مدارس ہمیشہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

مدارس کیخلاف کارروائی پر کرپٹ سیاستدانوں اور بیوروکریسی کا مقابلہ کرینگے، حامد الحق حقانی

مدارس کیخلاف کارروائی پر کرپٹ سیاستدانوں اور بیوروکریسی کا مقابلہ کرینگے، حامد الحق حقانی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (س) کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ طالبان کو امریکہ پر فتح حاصل ہوگی، عالمی طاقتوں نے سازش کے تحت مولانا سمیع الحق کو شہید کیا، مدارس اسلام کے قلعے ہیں، مدارس کے خلاف کارروائی پاکستان کے ہاتھ پاؤں کاٹنے کے مترادف ہے، مدارس ہمیشہ افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے جامعہ نظامیہ حیدر کالونی بہاول پور میں تنظیمی عہدیداران اور طلباء کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن امریکہ، اسرائیل اور انڈیا بہت چالاک ہیں، ہمیں آپس میں لڑانے اور کمزور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جبکہ ہمارے ملک کے کرپٹ سیاستدان ان کے پپٹ بن چکے ہیں۔

ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے بھی اس لئے خلاف ہیں کہ اگر ملک میں شریعت کا دور دورہ ہوگیا تو یہ کرپٹ سیاستدان اپنی کرپشن زدہ لوٹی ہوئی دولت کس طرح ملک سے باہر بنکوں میں جمع کرا سکیں گے، کیونکہ اس حمام میں یہ تمام کرپٹ سیاستدان ننگے ہیں، اسی لئے نہ تو یہ ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ چاہتے ہیں اور نہ ہی ملک میں سودی نظام کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کے خلاف کارروائی پاکستان کے ہاتھ پاؤں کاٹنے کے مترادف ہے، مدارس اسلام کے قلعے ہیں اور مدارس ہمیشہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 784169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش