0
Tuesday 19 Mar 2019 18:26

وزیراعظم عمران خان نے ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ روک دیا

وزیراعظم عمران خان نے ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ روک دیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی سے پاس ہونیوالے تنخواہوں کے بل پر عملدرآمد سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب کرکے ان سے ملاقات کی۔ وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم کو صوبہ میں امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر بریفنگ دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلٰی پنجاب کی جانب سے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے حوالے سے حالیہ دنوں میں ہونیوالی قانون سازی سے بھی آگاہ کیا، جس پر وزیراعظم کی جانب سے پنجاب حکومت کو حالیہ منظور شدہ بل کو واپس لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق پنجاب اسمبلی سے منظور ہونیوالے کسی بھی بل پر 10 روز کے اندر گورنر پنجاب دستخط کرنے کے مجاز ہیں تاہم گورنر کی جانب سے دستخط نہ کرنے کی صورت میں بل خود ہی قانون کا حصہ بن جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ بل پر گورنر پنجاب کی جانب سے اعتراض لگا کر اس کو واپس اسمبلی بھجوایا جائے گا، جس کے بعد قائمہ کمیٹی اس کو دوبارہ پرانی شکل میں بحال کرکے ایوان سے ترمیم شدہ بل کو منظور کروائے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 784174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش