0
Wednesday 20 Mar 2019 18:51

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی سپریم کونسل کا اجلاس 22 مارچ کو ہوگا

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی سپریم کونسل کا اجلاس 22 مارچ کو ہوگا
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی سپریم کونسل اور مرکزی کابینہ کا مشترکہ اجلاس 22 مارچ بروز جمعۃ المبارک کو صبح 9 بجے طلب کر لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت رئیس الوفاق علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کریں گے جبکہ علامہ ساجد علی نقوی، علامہ شیخ محسن علی نجفی، علامہ رضی جعفر نقوی، علامہ شیخ محمد محسن مہدوی، علامہ غلام حسن جاڑا، علامہ ملک اعجاز حسین نجفی، علامہ شیخ محمد حسن جعفری، علامہ قاضی نیاز حسین نقوی، سابق سینیٹر علامہ سید جواد ہادی، علامہ محمد جمعہ اسدی، علامہ عبدالمجید بہشتی، علامہ محمد افضل حیدری، مولانا فیاض نقوی، مولانا ارشد جعفری، مولانا شاہد نقوی اور مولانا شبیر حسن میثمی، مولانا محمد نواز حلیمی، مولانا محمد رمضان توقیر، مولانا ڈاکٹر سید محمد نجفی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں دینی مدارس کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا جائے گا اور دیگر قومی امور بھی زیر بحث لائے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 784316
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش