0
Wednesday 20 Mar 2019 20:03

احتساب بلاتفریق ہونا چاہیے، گورنر عمران اسماعیل

احتساب بلاتفریق ہونا چاہیے، گورنر عمران اسماعیل
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ شیخ رشید کے خلاف سائیں سرکار کو حق ہے کہ وہ جو کارروائی کرنا چاہیے کرے اور شیخ رشید بھی قانونی جواب دے سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ گرین لائن منصوبہ التواء کا شکار نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان نے کہہ دیا ہے کہ کے سی آر منصوبے سے متصل رہائشیوں کو متبادل جگہ فراہم کرکے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور سندھ حکومت اس منصوبے پر مل کر کام کر رہے ہیں، جبکہ پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دیئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کے خلاف سائیں سرکار کو حق ہے کہ وہ جو کارروائی کرنا چاہے کرے، سندھ حکومت کی مرضی ہے کہ کسی کے خلاف بھی ایف آئی آر کٹوا سکتی ہے اور شیخ رشید بھی قانونی جواب دے سکتے ییں۔ انہوں نے کہا کہ احتساب بلاتفریق ہونا چاہیے، خواہ کوئی کتنی بھی ہنگامہ آرائی کرے، قانون کی بالادستی ہونی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 784332
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش