0
Thursday 21 Mar 2019 19:47

پیپلز پارٹی کے غلام قادر چانڈیو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سندھ کے چیئرمین منتخب

پیپلز پارٹی کے غلام قادر چانڈیو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سندھ کے چیئرمین منتخب
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود پیپلز پارٹی کے غلام قادر چانڈیو کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کا احتجاج کسی کام نہ آسکا اور پی پی پی کے رکن اسمبلی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے پہلے اجلاس میں فریال تالپور، گھنور خان ایسران، عبدالکریم سومرو اور غلام قادر چانڈیو سمیت دیگر ارکان شریک ہوئے، جبکہ صوبائی مشیر اطلاعات و قانون مرتضیٰ وہاب نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ ارکان نے پیپلز پارٹی کے غلام قادر چانڈیو کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا۔ غلام قادر کو پی اے سی چیئرمین منتخب ہونے پر اجلاس میں شریک ارکان نے مبارک باد پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 784463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش