0
Friday 22 Mar 2019 23:07

سندھ حکومت کا ”بینظیر عورت کسان پروگرام“ شروع کرنیکا فیصلہ

سندھ حکومت کا ”بینظیر عورت کسان پروگرام“ شروع کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر زراعت سندھ محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرح صوبے میں سندھ بینظیر عورت کسان پروگرام شروع کرنے جا رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ بینظیر عورت کسان پروگرام شروع کرنے سے متعلق بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ مْحمد اسماعیل راہو نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پرگرام میں سندھ کے 12 اضلاع میں عورت کسان کو انٹرن شپ کے تحت منتخب کیا جائے گا، سندھ کے بارانی علاقوں میں خواتین مردوں سے زیادہ کام کر رہی ہیں، اس پروگرام میں عورت کسانوں کے ساتھ اس کے بچوں اور شوہر کو بھی شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بینظیر عورت کسان پروگرام کا نادرا اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرح عورت کسان پروگرام کا سروے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نادرا اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سروے لسٹوں سے ایریا بھی سلیکٹ ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بینظیر عورت کسان پروگرام کیلئے 25 دیہات اور 5 ڈسٹرکٹ سے چار ہزار مرد، خواتین منتخب کیے جائیں گیں، دو ہزار خواتین اور دو ہزار مردوں کو منتخب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں دو ہزار کارڈ بنا کر کسانوں کو دیئے جائیں گیں۔

محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ بینظیر عورت (کسان) پروگرام منصوبے پر ابتدائی 50 کروڑ روپے خرچ ہونگے، بینظیر عورت کسان پروگرام سندھ کے بارانی علاقوں میں غربت پر کنٹرول کرنے کیلئے متعارف کرایا جا رہا ہے، عورت کسان کو سبزی منڈیوں میں سبزی فروخت کرنے کیلئے کسان رکشہ بھی فراہم کیا جائے گا۔ وزیر زراعت نے کہا کہ عورت کسان جو نرسری تیار کریں گے، اس کی قیمت ان کو دی جائے گی، خواتین کو گھروں میں ٹومیٹو کیچپ، گویا اور اچار بنانے کیلئے سامان بھی مہیا کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے تھر کے بہت سے علاقوں میں کچن گارڈن لگا کر دیئے ہیں، سندھ کے رورل ایریاز میں عورت کسان کو مصالحہ اور سورج مکھی سے کوکنگ آئل تیار کرنے کیلئے بھی سامان فراہم کیا جائے گا، تھر میں بھی عورت کسان پروگرام کے تحت دیگر اضلاع سے زیادہ سندھ بینظیر عورت کسان پروگرام سے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 784680
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش