0
Sunday 24 Mar 2019 19:31

نعروں سے وعدے پورے نہیں ہوتے، حکومت عملی اقدامات کرے، نوید الحق ارائیں

نعروں سے وعدے پورے نہیں ہوتے، حکومت عملی اقدامات کرے، نوید الحق ارائیں
اسلام ٹائمز۔ میئر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں نے کہا ہے کہ عوام کو سہانے خواب دکھا کر اقتدار پر آجانے سے قد نہیں بڑھتے، بلکہ عوامی مسائل حل کرنے سے بڑھتے ہیں، اسی لیے حکمران عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کارپوریشن ملتان خواتین چیئرمین کے زیراہتمام 23 مارچ یوم قرارداد پاکستان کے سلسلے میں میئر آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلو بھی پیش کئے، جبکہ تقریب سے خواتین چیئرمین فہمیدہ چوہان، روبینہ شاہین، ثروت خان، نسیم جمیل نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک آج جن مسائل کا شکار ہے، ان مسائل کے حل کے لئے مقتدر طبقات کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، بھارتی جارحیت کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، ملک و قوم کی سلامتی کے لئے بچہ بچہ قربانی دینے کو ہمہ وقت تیار ہے، اسی لیے بھارتی حکمران کسی خوش فہمی میں نہ رہیں، نیوزی لینڈ سانحہ انتہائی افسوسناک ہے، جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، تقریب کے موقع پر شرکاء میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
خبر کا کوڈ : 784951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش