0
Sunday 24 Mar 2019 22:42

اپنی مرضی سے اسلام قبول کرکے شادی کی، ہندو لڑکیوں کا اعترافی بیان سامنے آگیا

اپنی مرضی سے اسلام قبول کرکے شادی کی، ہندو لڑکیوں کا اعترافی بیان سامنے آگیا
اسلام ٹائمز۔ سندھ سے مبینہ طور پر اغواء ہونے والی دونوں ہندو لڑکیوں کا اعترافی بیان سامنے آگیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا۔ سندھ کے علاقے ڈہرکی سے مبینہ طور پر اغواء ہونے والی دونوں ہندو لڑکیوں کا اعترافی بیان سامنے آگیا، جس میں ان کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا ہے اور اپنی مرضی سے شادی کی ہے۔ دونوں لڑکیوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اس فیصلے پر خوش اور مطمئن ہیں اور ان کے ساتھ کسی نے زبردستی نہیں کی۔ منظر عام پر آنے کے بعد دونوں لڑکیوں نے لاہور ہائیکورٹ میں تحفظ کی درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کو تحفظ فراہم کیا جائے، دوسری جانب پولیس نے ایک شخص کو بھی گرفتار کرلیا ہے جس نے لڑکیوں کے نکاح میں ان کی مدد کی تھی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 نوعمر ہندو لڑکیوں کے اغواء کا نوٹس لیتے ہوئے بچیوں کی بازیابی کے لئے سندھ اور پنجاب حکومت کو مشترکہ حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 784970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش