0
Tuesday 26 Mar 2019 19:32

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا ایران میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا ایران میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے ایران کے شمال مغربی صوبوں میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کے پیش نظر ایرانی قوم کے نام جاری ایک پیغام میں اس مشکل وقت کے موقع پر ایرانی قوم کے ساتھ اظہار ھمدردی اور اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے. علامہ راجا ناصر عباس جعفری کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:
 
بسم الله الرحمن الرحیم
 
الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
 
خبر موصول ہوئی ہے کہ عید نوروز کے پرمسرت موقع پر برادر ہمسایہ اسلامی ملک ایران ایک بڑی مصیبت سے روبرو ہے، خبروں کے مطابق ایران کے شمالی مغربی صوبے تباہ کن سیلاب کی زد میں ہیں کہ جس کے باعث چند شہروں میں کافی جانی و مالی نقصان ہوا ہے، ہمارے لیے یہ امر افسوس اور دکھ کا باعث ہے، اس حادثے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر میں رہبر عظیم الشان انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای (حفظہ اللہ) اور تمام ایرانی قوم کی خدمت میں تعزیت عرض کرتا ہوں، دکھ اور درد کے اس موقع پر ہماری تمام تر ھمدردیاں اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ میں اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے عزیزوں کے لیے اللہ رب العزت کی بارگاہ سے طلب مغفرت اور ان کے ورثاء کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں، میں امید کرتا ہوں کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ایرانی قوم ہمیشہ کی طرح ایکدوسرے کے شانہ بشانہ کھڑی ہوکر اور اسلامی جمہوریہ کے حکام کی بروقت کوششوں سے مصیبت کی اس گھڑی کی مشکلات پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 785249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش