0
Tuesday 2 Apr 2019 22:45

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے بس مالکان کو عوام سے اضافی کرایہ لینے سے روک دیا

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے بس مالکان کو عوام سے اضافی کرایہ لینے سے روک دیا
اسلام ٹائمز۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے عوام سے اضافی کرایہ لینے سے روک دیا اور ہدایت کی کہ زیادہ کرایہ وصولی پر محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹریفک پولیس سے رجوع کریں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے اضافی کرایہ لینے سے روکتے ہوئے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا، جو پہلے کرائے مقرر تھے عوام وہی کرایہ ادا کریں۔ اویس قادرشاہ کا کہنا تھا کہ زیادہ کرایہ وصولی پر محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹریفک پولیس سے رجوع کریں، پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سندھ حکومت مسترد کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی، ہماری 90 فیصد گاڑیاں سی این جی اور 10 فیصد ڈیزل پر ہیں۔ صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے مطالبہ کیا تھا کہ حکومت غریب عوام پر رحم کرتے ہوئے اضافے کا فیصلہ واپس لے۔
خبر کا کوڈ : 786557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش