0
Wednesday 3 Apr 2019 15:52

فرقہ واریت کی آلودگی نے دین اسلام کے علم، امن اور محبت والے پیغام کو سخت نقصان پہنچایا، ڈاکٹر حسن محی الدین

فرقہ واریت کی آلودگی نے دین اسلام کے علم، امن اور محبت والے پیغام کو سخت نقصان پہنچایا، ڈاکٹر حسن محی الدین
اسلام ٹائمز۔ سربراہ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہر القادری کے فرزند ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ حضور نبی کریم کی سیرت سراسر رحمت، محبت اور احترام انسانیت ہے، جس پر عمل پیرا ہوکر معاشرے میں امن، محبت اور رواداری کو فروغ دیا جا سکتا ہے، پیارے آقا حضرت محمد مصطفیٰ کی سیرت طیبہ ہماری زندگی کے ہر شعبہ میں ہماری رہنمائی کرتی ہے، خواہ وہ سیاست ہو، عدل کا نظام ہو، سائنس ہو، معاشرتی مسائل ہوں، ہمارے لئے کامل و اکمل نمونہ ہے۔ بہاولپور ڈسٹرکٹ بار روم میں منعقدہ سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علم عمل کے بغیر کوئی فائدہ نہیں دیتا، قرآن پاک ہدایت اور نجات کا راستہ ہے، فرقہ واریت کی آلودگی نے دین اسلام کے علم، امن اور محبت والے پیغام کو سخت نقصان پہنچایا، منہاج القرآن اصلاح احوال اور احیائے دین کے علم و محبت پر مبنی آفاقی پیغام کو لیکر قریہ قریہ جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا تالیف کردہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا قرآن فہمی کے باب میں ایک بہت بڑی خدمت ہے، اللہ پاک جس کو جتنی توفیق دیتا ہے، قرانی آیات کے مطالب و مفاہیم سے اتنا ہی آگاہ ہو جاتا ہے، عرفان اور معرفت کی راہ پر چلنے والوں کو قرآن سے ہر قسم کی رہنمائی ملتی ہے۔ اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار نے کہا کہ عدل اور قانون و انصاف کے تقاضوں کو مکمل کرنے کے لیے اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا اشد ضروری ہے، اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کے بغیر کسی بھی معاشرے کی تکمیل مکمل نہیں۔
خبر کا کوڈ : 786637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش