0
Thursday 4 Apr 2019 18:29

پی ٹی آئی حکومت کا تبدیلی کا دعویٰ مہنگائی کے سونامی میں تبدیل

پی ٹی آئی حکومت کا تبدیلی کا دعویٰ مہنگائی کے سونامی میں تبدیل
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف حکومت کی طرف سے تبدیلی لانے کا دعویٰ مہنگائی کے سونامی میں بدل رہا ہے، جبکہ پٹرولیم مصنوعات اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کے مفی اثرات سامنے آرہے ہیں۔ ملٹی نیشنل کمپنیوں نے ہر چیز 5 سے 15 فیصد مہنگی کر دی، گھی، چاول، چینی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا۔ کرائے بڑھائے جانے کے بعد مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کے جھگڑے شروع ہوگئے۔ نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں اضافے کا انتباہ دے دیا۔ گھی کی قیمت دس روپے اضافہ کے ساتھ 160 روپے پاؤچ کر دی گئی، چینی 2 روپے اضافہ کے ساتھ 60 روپے کلو، چاول 160 سے 200 روپے کلو ہوگیا۔ صابن 10 روپے اضافہ کے بعد 55 اور 60 روپے کا ہوگیا، کیچ اپ 185 سے بڑھا کر 200 روپے،آٹا تھیلا 810 روپے کر دیا گیا۔ سبزیوں میں بھنڈی 200، کریلہ 300، کچنار 240، شملہ مرچ 140، مٹر 80، ٹماٹر 70 روپے کلو ہوگئے۔ اسٹاپ تا اسٹاپ کرائے میں 2 روپے، نواحی علاقوں کیلئے 4 سے 7 روپے، لمبے سفر کے کرایوں میں 20 سے 30 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 786886
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش