0
Friday 5 Apr 2019 12:51

تمام فریقین سے غیر مشروط بات چیت ہوگی، غلام نبی آزاد

تمام فریقین سے غیر مشروط بات چیت ہوگی، غلام نبی آزاد
اسلام ٹائمز۔ بھارتی پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر و کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے دفعہ 370 کے تحفظ کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے بحران کو صرف تمام فریقین کے ساتھ غیرمشروط بات چیت سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برسر اقتدار میں آنے پر کانگریس پارٹی افسپا کا جائزہ لے گی۔ ادھر حلقہ انتخاب بانہال کے کھڑی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے کہا کہ کشمیری عوام و فرقہ وارانہ سیاست کو مسترد کرتے ہوئے متحد ہوکر کانگریس کو سپورٹ کرنا چاہیئے تاکہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی، امن و امان اور بھائی چارے کی فضا قائم ہوکر تعمیر و ترقی کا دور چل پڑے۔

بانہال میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے پچھلے پانچ سالوں سے عوام کا صرف استحصال کیا ہے اور اس پارٹی نے پورے ملک میں مذہب کے نام پر ٹکڑے کر رکھے ہیں اور لوگوں کو بانٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اصولوں کی سیاست کرتے ہیں اور کام اور اعلی سیاسی اصولوں کی بنیاد پر لوگوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے عوام سے ترقی کے نام، کروڑوں کی نوکریوں کے نام اور پندرہ پندرہ لاکھ روپئے ہر شہری کے بنک کھاتے میں ڈالنے کے وعدے کے نام لئے تھے لیکن تمام الیکشن وعدے جھوٹ اور بیان بازی کے سوا کچھ بھی ثابت نہ ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 786971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش