0
Saturday 6 Apr 2019 14:11

ایران اپنے حق کے دفاع کے لئے عالمی عدالت سے رجوع کرے گا

ایران اپنے حق کے دفاع کے لئے عالمی عدالت سے رجوع کرے گا
اسلام ٹائمز - امریکہ کے ایٹمی معاہدہ (JCPOS) توڑنے اور ایران پر غیرقانونی اقتصادی پابندیاں لگانے پر ایران نے عالمی عدالت میں امریکہ کے خلاف شکایت کر رکھی ہے۔ عالمی عدالت برائے انصاف (ICJ) نے شکایت قبول کرنے کے بعد دونوں ممالک کو اپنی قانونی دستاویزات کی تیاری اور اصلاح کے لئے مہلت دے رکھی تھی۔ یہ مہلت جاری ماہ کی 10 تاریخ تک ہے جبکہ 10 اپریل کے دن ایران عالمی عدالت میں امریکہ کے خلاف اپنی پٹیشن داخل کروائے گا۔ 
 
یاد رہے کہ گزشتہ سال ایران نے اپنی ایک جداگانہ پیٹیشن میں امریکہ کے ایٹمی معاہدے کو توڑنے اور ایران پر اقتصادیاں پابندیاں پلٹانے پر شکایت کی تھی۔ عالمی عدالت نے اس مقدمے کی سماعت کے بعد امریکہ کو پابند کیا تھا کہ مقدمے کا حتمی فیصلہ ہونے تک امریکہ ایران پر مزید پابندیاں لگانے سے باز رہے جبکہ امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں لگا کر عالمی عدالت کے اس فیصلے کی بھی خلاف ورزی کی۔
عالمی عدالت برائے انصاف (ICJ) نے اپنے ابتدائی فیصلے میں ایران کو امریکہ کے خلاف پٹیشن داخل کروانے کے لئے 10 اپریل 2019ء جبکہ امریکہ کو اپنی صفائی پیش کرنے کے لئے 10 اکتوبر 2019ء کی تاریخ دی تھی۔
 
یاد رہے کہ 2015ء میں امریکہ نے ایک عدالتی حکم پر ایرانی مرکزی بینک کے 2 بلین ڈالرز کے قریب اثاثوں کو ضبط کر لیا تھا اور یہ موقف اختیار کیا تھا کہ امریکہ 1983ء میں بیروت میں ہونے والے دھماکے میں مارے جانے والے امریکی فوجیوں کے خاندانوں کو دیت دینے کے لئے یہ اثاثے استعمال کرے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 787174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش