0
Thursday 11 Apr 2019 18:26

او آئی سی میں منہاج القرآن کی خدمات کا اعتراف پاکستان کا اعزاز ہے، خرم نواز گنڈا پور

او آئی سی میں منہاج القرآن کی خدمات کا اعتراف پاکستان کا اعزاز ہے، خرم نواز گنڈا پور
اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی راہنماؤں خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خاں، جی ایم ملک، انجینئر رفیق نجم اور نوراللہ صدیقی نے مشترکہ بیان میں ہے کہا ہے کہ عالم اسلام کے سب سے بڑے ادارے او آئی سی کی طرف سے ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور منہاج القرآن کی عالمگیر علمی خدمات کا متفقہ قرارداد کے ذریعے اعتراف قابل ستائش اور قابل فخر ہے، بلاشبہ یہ منہاج القرآن کا نہیں بلکہ پاکستان کا اعزاز ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عالم اسلام کو ایک نئی سمت دکھائی۔

خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ الحمدللہ ڈاکٹر طاہر القادری کی صورت میں ایک ایسی شخصیت ہم میں موجود ہے جو نہ صرف عالم اسلام کے مسائل کو سمجھتی ہے بلکہ ان مسائل کو اجاگر کرنے کے سلیقہ اور حل دینے کی اہلیت اور صلاحیت سے بھی بہرہ مند ہے۔ بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خاں نے کہا کہ بالآخر ڈاکٹر طاہر القادری کا بیانیہ امت مسلمہ کا بیانیہ بن چکا ہے۔ ریاض سعودی عرب میں ہونیوالے او آئی سی کے اجلاس کے اختتام پر شیخ الاسلام کے مرتب کردہ کاؤنٹر ٹیررازم اور فروغ امن نصاب سے استفادہ کرنے کی قرار داد کی منظوری ایک بڑا اعزاز ہے۔

انجینئر رفیق نجم نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری شرق و غرب اور عرب و عجم میں علمی و انسانی خدمات کی وجہ سے یکساں مقبول ہیں۔ جی ایم ملک نے کہا کہ متفقہ قرارداد میں ڈاکٹر طاہرالقادری کو خراج تحسین پیش کرنا ان کی نصف صدی کی بے لوث، دینی، علمی خدمات کا باوقار اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستان کی واحد شخصیت ہیں جن کی علمی وجاہت اور خدمات کا اعتراف اسلامی و غیر اسلامی دنیا کر رہی ہے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری دو روز ریاض میں او آئی سی کے اجلاس میں شریک رہے اور دونوں روز پاکستان میں وہ سوشل میڈیا میں ٹاپ ٹرینڈ میں رہے، یہ پڑھے لکھے پاکستانیوں کا ڈاکٹر طاہر القادری سے محبت کا شاندار اظہار ہے۔
خبر کا کوڈ : 788150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش