0
Sunday 14 Apr 2019 20:04

دھوکے سے پاکستانی لڑکیوں کے اعضاء نکالنے والے چین شہریوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، چینی سفارتخانہ

دھوکے سے پاکستانی لڑکیوں کے اعضاء نکالنے والے چین شہریوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، چینی سفارتخانہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں شادی کے نام پر پاکستانی لڑکیوں کو دھوکہ دینے کی خبروں پر چینی سفارتخانے نے وضاحت جاری کردی ہے۔ جس میں ان کا کہنا ہے کہ چین میں انسانی اعضا کی خرید و فروخت پر پابندی ہے، انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت قوانین موجود ہیں اور ان سرگرمیوں میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ چینی سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چینی باشندوں سے پاکستانی لڑکیوں کی شادی کے غیر قانونی مراکز کی خبروں کا بھی نوٹس لیا گیا ہے۔ واضح رہے گزشتہ چند ماہ میں کچھ واقعات سامنے آئے تھے جن میں چینی باشندوں نے پاکستانی لڑکیوں سے شادی کی تھی تاہم اسی حوالے سے ایک میڈیا رپورٹ میں خوفناک حقائق سامنے آئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چینی باشندے لڑکیوں سے شادیاں کر کے انہیں زبردستی چین لے جاتے ہیں جہاں ان سے جسم فروشی کرائی جاتی ہے۔ اس کام کے لیے درجنوں چینی پاکستان آئے اور انہوں نے مسلمان ہونے کے جعلی سرٹیفکیٹ بنوا کر غریب مسلمان لڑکیوں سے شادیاں کیں۔ اسی رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا تھا کہ بعض واقعات میں لڑکیوں کے اعضاء بھی نکال کر فروخت کیے گئے۔
 
خبر کا کوڈ : 788612
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش