0
Monday 15 Apr 2019 22:26

سانحہ کوئٹہ کیخلاف سکردو میں احتجاجی مظاہرہ

سانحہ کوئٹہ کیخلاف سکردو میں احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ سانحہ کوئٹہ کیخلاف سکردو میں بلتستان یوتھ الائنس کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سید علی رضوی، شیخ حسن جوہری، انجمن تاجران کے صدر غلام حسین اطہر اور دیگر مقررین نے کہا کہ حکومت ملک میں دہشت گردی کا نیٹ ورک توڑنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور پُر امن محب وطن شہریوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، منظم منصوبہ بندی کے تحت ہزارہ کمیونٹی کا قتل عام کیا جا رہا ہے، اس کمیونٹی کے قتل عام پر انسانیت شرما گئی ہے، مگر حکومت پھر بھی بے شرمی کا مظاہرہ کر رہی ہے جو اس صدی کا سب سے بڑ ا المیہ ہے۔

یادگار چوک پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ دوسرے ممالک میں اگر کہیں کوئی ایک بندہ قتل ہوتا ہے، تو حکمران مستعفی ہو جاتے ہیں لیکن ہمارے ہاں سینکڑوں انسانوں کی جانیں ضائع ہونے کے باوجود بھی حکمران ٹس سے مس نہیں، وزیراعظم عمران خان کو پہلی فرصت میں کوئٹہ جا کر شہداء کے لواحقین سے تعزیت کرنی چاہیئے تھی، مگر انہوں نے بےحسی کا مظاہرہ کیا اور تاحال کوئٹہ جانے کی زحمت نہ کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہی ہے اس لئے اس سے کسی قسم کی خیر کی توقع رکھنا فضول ہے۔
خبر کا کوڈ : 788818
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش