0
Friday 19 Apr 2019 17:10

بھاجپا نے بھارتی عوام کو دھوکہ دیا ہے، چوہدری لال سنگھ

بھاجپا نے بھارتی عوام کو دھوکہ دیا ہے، چوہدری لال سنگھ
اسلام ٹائمز۔ ادھم پور جموں پارلیمانی حلقہ انتخاب کے امیدوار چوہدری لال سنگھ نے بی جے پی پر پورے ملک میں لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ادھم پور سے بھاجپا رکن پارلیمان ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس پارلیمانی حلقے میں زمینی سطح پر کوئی کام نہیں کیا ہے۔ لال سنگھ جو بی جے پی کے رکن اسمبلی و ریاستی وزیر رہ چکے ہیں، نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ جتیندر سنگھ کو یہ پتہ نہیں کہ ان کے گھر کے ووٹ کہاں ہیں۔؟ انہوں نے کہا کہ ہماری ایک نئی جماعت ہے لیکن ہمیں ہر ایک جگہ امید سے زیادہ لوگوں کا تعاون حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس ڈاکٹر جتیندر جہاں بھی گئے وہاں لوگوں نے انہیں گھیرا، ان سے سوالات کئے، بہت سے جگہوں سے انہیں بھاگنا پڑا۔

چوہدری لال سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کے پاس کوئی لائق امیدوار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اتنے بے شرم ہیں کہ انہوں نے ایک جعلی فیس بک کھاتہ کھولا اور اس میں لکھا کہ لال سنگھ نے واپس بی جے پی جوائن کرلی ہے، اس لئے آپ لوگ بی جے پی کے لئے ووٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے تو پورے ملک کو دھوکہ دیا ہے، ادھم پور پارلیمانی حلقے میں گذشتہ پانچ برس کے دوران کسی قسم کے ترقیاتی کام نہیں ہوئے۔ صرف کاغذی گھوڑے دوڑائے گئے۔ لال سنگھ نے ریاست جموں و کشمیر کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہر بار واضح الفاظ میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر کو تین حصوں میں تقسیم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 789498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش