0
Monday 22 Apr 2019 09:32

دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کن تحریک چلانے کی ضرورت ہے، صمصام بخاری

دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کن تحریک چلانے کی ضرورت ہے، صمصام بخاری
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیرِ اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو اور دیگر شہر وں میں ہونیوالے بم دھماکوں میں انسانی جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کی ہے۔ سید صمصام بخاری نے کہا کہ مذہبی اور فرقہ وارانہ اختلافات کی بنیاد پر لوگوں کی جان لینا انسانیت کیخلاف بھیانک جرم ہے، دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں ان کی ہمدردیاں سری لنکا کے عوام اور حکومت کیساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، مذہبی، لسانی یا کسی بھی قسم کی انتہا پسندی ہر حال میں قابل مذمت ہے اور آج کی دنیا میں اس کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں۔
 
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کے واقعہ کی جس طرح دنیا بھر میں مذمت کی گئی اور انتہا پسندی سے نفرت کا اظہار کیا گیا، وہ امن دشمنوں کیلئے پوری دنیا کا ایک واضح پیغام تھا مگر سری لنکا میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعات سے واضح ہوتا ہے کہ دنیا بھر میں دہشتگردی اور انتہا پسندانہ رویوں کیخلاف ایک فیصلہ کن تحریک چلانے کی فوری ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قتل و غارت گری اور بے گناہ انسانی خون بہانے والوں کی ہر حرکت کی بھرپور مزاحمت اور مذمت کرنی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 789902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش