0
Monday 22 Apr 2019 12:32

پشاور میں 10 سال بعد ایسٹر کا جلوس برآمد، مسیحی برادری خوش

پشاور میں 10 سال بعد ایسٹر کا جلوس برآمد، مسیحی برادری خوش
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں 10 سال بعد مسیح برادری کی جانب سے ایسٹر کے بڑے جلوس کا انعقاد کیا گیا۔ دہشت گردی کے واقعات کے باعث آل سینٹ چرچ سے نکلنے والا بڑا جلوس محدود کردیا گیا تھا۔ گذشتہ روز آل سینٹ چرچ سے نکلنے والے جلوس میں سیکڑوں کی تعداد میں خواتین، بزرگ اور بچوں نے شرکت کی۔ جلوس، کوہاٹی گیٹ، یکہ توت، گنج گیٹ، لاہوری گیٹ، ھشت نگری، فردوس، چوک یاد گار، قصہ خوانی اور نمک منڈی دروازے سے ہوتا ہوا واپس آل سینٹس چرچ کوہاٹی گیٹ میں اختتام پذیر ہوا۔ 10 سال بعد پولیس اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے جلوس کی اجازت ملنے پر مسیح برادری کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، آل سینٹس چرچ کوہاٹی کے پادری سرفراز مراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں اقلیتیں کتنی محفوظ ہیں اور پاکستان میں مذہبی آزادی حاصل ہے۔
خبر کا کوڈ : 789979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش