0
Tuesday 23 Apr 2019 11:37

سانحہ ماڈل ٹاون کیس کی نئی جے آئی ٹی پر کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی

سانحہ ماڈل ٹاون کیس کی نئی جے آئی ٹی پر کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی پر فل بنچ کی تشکیل کیخلاف درخواست پر بطوراعتراض کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست گزار وکیل کے پیش نہ ہونے پر سماعت بغیر کارروائی 6 مئی تک ملتوی کردی۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ سردارمحمد شمیم خان نےسانحہ ماڈل ٹاؤن کی متاثرہ بچی بسمہ امجد کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ عدالت کو معاون وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار وکیل مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہو سکے، اس لئے کیس کچھ دیر کیلئےملتوی کیا جائے، جس کے بعد عدالت نے سماعت بغیر کارروائی 6 مئی تک ملتوی کر دی، رجسٹرار آفس نے فل بنچ کی تشکیل چیلنج کرنے کیلئے دائر متفرق درخواست ناقابل سماعت ہونے کا اعتراض عائد کر رکھا ہے۔

درخواستگزار کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کو مدِنظر رکھتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹائون کی تفتیش کیلئے نئی جے آئی ٹی تشکیل دی گئی، جے آئی ٹی کی تشکیل کے بعد درخواستگزاروں نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ درخواستوں پر سماعت کر رہا تھا، پھر قانونی تقاضے پورے کیے بغیر 3 رکنی فل بنچ تشکیل دے دیا گیا۔ درخواستگزار نے استدعا کی کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کیخلاف موجودہ فل بنچ تحلیل کرکے نیا بنچ تشکیل دینے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے بارے دلائل دینے کی ہدایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 790162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش