0
Tuesday 23 Apr 2019 23:59

حکمرانوں کی غریب دشمن پالیسی سے عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے، ثروت اعجاز قادری

حکمرانوں کی غریب دشمن پالیسی سے عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کو بدعنوانی کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے، مستحکم پاکستان ہر محب وطن کی خواہش اور منزل ہے، معاشی استحکام کیلئے ہر زاویئے سے کام کرنا ہوگا، عوام دشمنی پر مبنی کسی بھی قسم کی حکومتی پالیسی کا ساتھ نہیں دینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ عوام کو ماضی کی طرح آج بھی دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور غریب کو ختم کیا جا رہا ہے، حکومتی ترجیحات سابقہ حکومتوں سے مماثلت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی حقوق کو غصب کرنے کی پالیسی آمرانہ طرز حکمرانی ہے، سول اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے حکمرانوں کو عوامی مسائل سے آگاہ کر رہے ہیں، اشیائے خوردونوش سمیت بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان ہیں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مہنگائی کے طوفان کو نہیں روکا گیا، تو عوامی سیلاب کو سڑکیں پر آنے سے کوئی نہیں روک سکے گا، بھوک و افلاس اور غربت سے پریشان خودکشی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی غریب دشمن پالیسی سے عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے، حکومت کی پالسیاں عوام اور غریب کے حق میں ہونگی، تو معیشت کی طرف بہتر قدم ہوگا، بیرونی پالیسیاں کیس طور بھی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام سیاسی و مذہبی قوتوں سے مشاورت کو عمل کو یقینی بناکر معاشی استحکام کیلئے اہم فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنا ایوان بالا میں بیٹھے عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے، حکمرانوں اور ایوان اقتدار میں بیٹھے عوامی نمائندوں کو بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت کو شعار بنانا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 790301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش