0
Wednesday 24 Apr 2019 20:02

پاکستان میں صدارتی نظام کی ضرورت ہے تو لایا جائے، گورنر سندھ

پاکستان میں صدارتی نظام کی ضرورت ہے تو لایا جائے، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صدارتی نظام کی ضرورت ہے تو لایا جائے، جو کام عمران خان کر رہے ہیں، وہ گزشتہ ادوار میں نہیں ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ کے شہر سیہون شریف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ این ایف سی میں میں جو طے ہوا ہے، وہ پیسے ملیں گے، سندھ کے پیسے رکنے کے معاملے پر وزیراعظم سے بات کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ جو کام عمران خان کر رہے ہیں، وہ گزشتہ ادوار میں نہیں ہوئے، گزشتہ ادوار میں قرضے لیے گئے، اس لئے خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ صدارتی نظام کی بات ہے، تو اس سے جمہوریت کو خطرہ نہیں، پاکستان میں صدارتی نظام کی ضرورت ہے، تو لایا جائے، قوم صدارتی نظام پر بات کر رہی ہے، تو ضرور بات کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات ٹھیک ہے کہ ملکی معاشی صورت حال اچھی نہیں، امید ہے بہت جلد مسائل سے نکل جائیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 790505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش