0
Saturday 11 Jul 2009 09:54

جرمنی میں باحجاب خاتون کے قتل کیخلاف ایران میں مظاہرہ

جرمنی میں باحجاب خاتون کے قتل کیخلاف ایران میں مظاہرہ
تہران : تہران میں مروا الشیربنی کے قتل کے خلاف ہزاروں افراد نے خاتون کی تصویریں اٹھاکر اور کفن پہن کر جرمنی کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ مروا الشیربنی کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ایرانی دفتر خارجہ نے جرمن کےسفیر کو طلب کر کے واقعے کی تفصیلات طلب کر لیں۔ مصری خاتون کو تین سالہ بیٹے کے سامنے جرمن ملزم نے چاقو کے اٹھارہ وار  کر کے عدالت میں قتل کر دیا تھا اور جب اس کے شوہر نے اسے بچانے کی کوشش کی تو پولیس نے فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔ 


خبر کا کوڈ : 7909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش