0
Tuesday 30 Apr 2019 12:41

ڈی آئی خان میں مقامی صحافی قتل

ڈی آئی خان میں مقامی صحافی قتل
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد نے مقامی رپورٹر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مقامی صحافی امان اللہ آج صبح کسی کام کی غرض سے لنڈا اڈہ گیا تھا جہاں نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق امان اللہ کافی عرصے سے مقامی اخبار میزان عدل کے ساتھ رپورٹر کی حیثیت پر کام کررہا تھا۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق امان اللہ کی کسی کے ساتھ دشمنی کی کوئی معلومات سامنے نہیں آئی۔
خبر کا کوڈ : 791435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش