0
Wednesday 1 May 2019 14:03

مدارس کو وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کا اقدام خوش آئند ہے، عاصم مخدوم

مدارس کو وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کا اقدام خوش آئند ہے، عاصم مخدوم
اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی حالیہ پریس کانفرنس پر سربراہ کل مسالک علما بورڈ مولانا عاصم مخدوم کی علمائے کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس، ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے مدارس کو محکمہ تعلیم کیساتھ منسلک کرنے کے اعلان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ ہم عرصے سے یہی مطالبہ کر رہے تھے کہ مدارس کو محکمہ تعلیم کیساتھ منسلک کرنے کیلئے عملدرآمد بھی کیا جائے۔ سربراہ کل مسالک علما بورڈ مولانا عاصم مخدوم نے علمائے کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا  کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی مدارس سے متعلق تقریر کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ہمارے مطالبات کو اجاگر کیا، ہم بھی دینی مدارس کے حوالے سے یہی مطالبات گذشتہ کئی برسوں سے کر رہے ہیں کہ مدارس کی رجسٹریشن وزرات تعلیم کیساتھ کی جائے اور مدارس کے علما کی سند کو تعلیمی درجات کے تحت جاری کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مدارس میں بھی یکساں نظام تعلیم ہونا چاہیئے، مدراس کو وزرات تعلیم کے تحت دینے کا مطالبہ ہمارا تھا، ہمیں اسے خوش آئند قرار دیتے ہیں، حکومت علمائے کرام کو اعتماد میں لے اور مشاورت کرے، مدارس کو وزرات تعلیم کیساتھ منسلک کرنے کے اعلان پر عملدرآمد بھی کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 791659
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش