0
Thursday 16 Jun 2011 10:41

چیلنجز کے باوجود پاک امریکا تعلقات مضبوط ہیں،مارک ٹونر، پاکستان کے ساتھ تعلقات پیچیدہ مگر اہم ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

پاک،امریکا تعلقات پیچیدہ ہیں،کشیدہ نہیں، حسین حقانی
چیلنجز کے باوجود پاک امریکا تعلقات مضبوط ہیں،مارک ٹونر، پاکستان کے ساتھ تعلقات پیچیدہ مگر اہم ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس
 واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے کہا ہے کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان امریکہ تعلقات مضبوط ہیں۔ واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں مستحکم ہیں، اور جب مسائل سامنے آتے ہیں تو ان پر کام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسامہ کی ہلاکت کے بعد دونوں ممالک نے کئی ایشوز پر مشترکہ کام کیا جس سے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کو چیلنجز کے باوجود مقاصد کے حصول کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ لیکن محکمہ خارجہ کے ترجمان نے سی آئی اے کے مخبروں کی پاکستان میں گرفتاری کی خبروں پر تبصرسے گریز کیا۔
ادھر امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات پیچیدہ مگر امریکا کی قومی سلامتی کے لئے اہم ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کور نے نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں پاکستان میں اسامہ کی گرفتاری میں سی آئی اے کا ساتھ دینے والوں کی گرفتاری کے حوالے سے سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف اور دہشت گردوں کا پیچھا کرنے میں امریکا کے ساتھ ہے۔ تاہم پاکستان کے ساتھ بعض اوقات مشکل معاملات پر کام کرنا پڑتا ہے۔
پاک،امریکا تعلقات پیچیدہ ہیں،کشیدہ نہیں، حسین حقانی
امریکا میں پاکستانی سفیر حسین حقانی کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تعلقات پیچیدہ ہیں کشیدہ نہیں۔
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین حقانی نے کہا کہ خبریں عالمی تعلقات کا فیصلہ نہیں کر سکتیں اور نہ ہی ان خبروں سے بین الاقوامی تعلقات متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پیچیدہ ہیں، تاہم پیچیدہ تعلقات کا مطلب کشیدگی نہیں ہے، دونوں ممالک ایک دوسرے کی اہمیت سے آگاہ ہیں اور مستقبل میں تعلقات مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 79181
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش