0
Thursday 16 Jun 2011 21:17

حضرت امام علی علیہ السلام کی زندگی کا ہر پہلو نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کے لئے نمونہ عمل ہے، شیخ محمد حسن جعفری

حضرت امام علی علیہ السلام کی زندگی کا ہر پہلو نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کے لئے نمونہ عمل ہے، شیخ محمد حسن جعفری
اسکردو:اسلام ٹائمز۔ سیرت علی علیہ السلام پر عمل پیرا ہو کر مسلمان دُنیا کی تمام مشکلات کا مقابلہ کر سکتے ہیں، علی علیہ السلام کی زندگی کا ہر پہلو نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کے لئے نمونہ عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین، امام جمعہ والجماعت شیخ محمد حسن جعفری نے جشن مولود کعبہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آج دُنیا بھر میں مسلمان طرح طرح کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں جو سیرت علی علیہ السلام سے دوری کا نتیجہ ہے، علی علیہ السلام نے اپنی زندگی کو اسلام اور اسلامی روایات کی ترویج کے لئے وقف کر دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ میلاد کی محافل صرف نعروں کے لئے نہیں سجتیں، ان محافل سے درس اخلاق، محبت، بھائی چارگی اور امن کے پیغامات جاری ہوتے ہیں۔ بزم علی علیہ السلام میں شریک لوگوں کے دل اسلام کے لئے دھڑکتے ہیں اور یہی محافل کامیاب اسلامی معاشرے کی تشکیل کا پیش خیمہ ثابت ہونگی۔ محفل میلاد سے معروف علماء سید علی موسوی، شیخ فدا حسن، شیخ فرمان علی کریمی، شیخ جواد حافظی سمیت دانشوروں اور سکالرز نے خطاب کیا جبکہ شعراء اور منقبت خوانوں نے امام عالی مقام علیہ السلام کے حضور عقیدت کے نذرانے پیش کئے۔ اس روز سکردو کی پوری وادی میں جگہ جگہ میلاد کی محافل منعقد ہوئیں اور نعرہ حیدری کی صداوں سے وادی گونجتی رہی جبکہ شام کے وقت پہاڑوں پر چراغاں کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 79282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش