0
Thursday 16 Jun 2011 22:51

امریکا میڈیا کے بجائے براہ راست بات کرے، آرمی چیف پر اندرونی دباؤ کی خبروں میں صداقت نہیں، دفتر خارجہ

امریکا میڈیا کے بجائے براہ راست بات کرے، آرمی چیف پر اندرونی دباؤ کی خبروں میں صداقت نہیں، دفتر خارجہ
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا میڈیا ڈپلومیسی سے اجتناب کرے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات میں تلخی پیدا نہ ہو۔ پاکستان میڈیا کے ذریعے بھارت کو کوئی منفی پیغام نہیں دینا چاہتا۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے بتایا کہ امریکا کے ساتھ ہر سطح پر رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی نائب وزیر خارجہ تھامس نائیڈز دورہ پاکستان میں دو طرفہ تعلقات پر کھل کر بات کر چکے ہیں، امریکی سی آئی اے کے سربراہ لیون پنیٹا اور دیگر حکام کے دوروں میں بھی مثبت بات چیت ہوئی۔ پاکستان نے امریکا سے درخواست کی ہے کہ میڈیا کی بجائے براہ راست بات چیت کی جائے۔ نیو یارک ٹائمز میں آرمی چیف سے متعلق شائع ہونے والی خبر پر ترجمان نے کہا کہ بے بنیاد اور قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹس پر تبصرہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ افغانستان میں امن و سلامتی کے لئے پاکستان، امریکا اور افغانستان کے کور گروپ کا اجلاس اٹھائیس جون کو کابل میں ہو گا۔ ایک سوال پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت خارجہ سیکریٹری سطح کے مذاکرات رواں ماہ کے آخر تک متوقع ہیں، لہٰذا پاکستان میڈیا کے ذریعے بھارت کو کوئی منفی پیغام نہیں دینا چاہتا۔ انہوں نے بتایا کہ پاک بھارت مذاکرات میں کشمیر، امن و سلامتی اور ثقافتی تبادلوں کے فروغ پر بات چیت کی جائے گی۔
ترجمان دفتر خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف پر اندرونی دباؤ کے حوالے سے امریکی میڈیا کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا بھارت سے کشمیر پر کھلے ذہن سے مذاکرات کریں گے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کی ترجمان تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان، امریکہ، افغانستان اور بھارت کے ساتھ تعمیری مذاکرات میں مصروف ہے۔ سہ فریقی مذاکرات 28 جون کو کابل میں ہوں گے، ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ڈرون حملوں پر پاکستان کا مؤقف دو ٹوک ہے۔ معاملے کو امریکی حکام کے ساتھ اٹھایا ہے کہ ڈرون حملے بند ہونے چاہئیں۔ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ پاک، بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات اسی ماہ ہوں گے، جس میں کشمیر پر کھلے ذہن سے مذاکرات کریں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ آرمی چیف پر اندرونی دباؤ کے حوالے سے امریکی میڈیا کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
خبر کا کوڈ : 79294
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش