0
Wednesday 8 May 2019 23:56

فرانسسکا مارینو کی حقیقت سب کو معلوم ہے، انڈیا میڈیا انجوائے کرے، میجر آصف غفور

فرانسسکا مارینو کی حقیقت سب کو معلوم ہے، انڈیا میڈیا انجوائے کرے، میجر آصف غفور
اسلام ٹائمز۔ نیپال کی خاتون صحافی فرانسسکا مارینو کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی فضائیہ نے 26 فروری کو بالا کوٹ میں کارروائی کے دوران 170 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔ خاتون صحافی کے اس دعویٰ پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا رد عمل بھی آگیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے نیپال کی خاتون صحافی فرانسسکا مارینو کی جانب سے کیے جانے والے دعویٰ پر ایک بار پھر پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے جس کا جواب دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی میڈیا کو انجوائے کرنے کا مشورہ دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں بھارتی میڈیا سے کہا کہ ایک ایسے فریب کا لطف اٹھاتے رہیں جو غیرحاضری میں گھڑا گیا ہے۔ ہم یہ دعویٰ کرنے والی خاتون صحافی کو اچھی طرح جانتے ہیں، اس کی کتاب ’Apocalypse Pak‘ بھارت میں ہی شائع ہوئی تھی۔ ہمیں یہ بھی پتا ہے کہ موصوفہ بھارتی اخبار فرسٹ پوسٹ کیلئے لکھتی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فرانسسکا مورینا نے 2011ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا لیکن اسے یہاں سے بھگا دیا گیا تھا۔ امید ہے کہ وہ سیاسی پارٹی ان کی تازہ کاوش کو دیکھے گی جس کیلئے وہ کام کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ نیپال کی خاتون صحافی فرانسسکا مورینا نے اپنے ایک آرٹیکل میں دعویٰ کیا ہے کہ 26 فروری کو بھارتی فضائیہ نے بالاکوٹ میں سرجیکل سٹرائیک کرکے 130 سے 170 دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا۔ حملے کے بعد سے اب تک جیش محمد کے تربیتی کیمپ کا کنٹرول پاک آرمی کے پاس ہے۔ اگر فرانسسکا مورینا کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کا جائزہ لیا جائے تو پتا چلتا ہے کہ وہ عالمی سطح پر کس طرح پاکستان کیخلاف پراپیگنڈا میں مصروف رہتی ہیں۔ انہوں نے اپنی کتاب ’Apocalypse Pak‘ میں بھی پاکستان کے خلاف کھل کر پروپیگنڈا کیا ہے جبکہ وہ بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کے ساتھ ملاقاتیں بھی کرتی رہتی ہیں۔ فرانسسکا مورینا برطانیہ میں وزیر اعظم ہاﺅس کے سامنے ہونے والے پاکستان مخالف مظاہروں میں بھی نظر آتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 793090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش