0
Saturday 11 May 2019 11:33

پشاور میں گرانفروشوں کیخلاف آپریشن، درجنوں قصاب گرفتار

پشاور میں گرانفروشوں کیخلاف آپریشن، درجنوں قصاب گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے مختلف علاقوں میں ضلعی انتظامیہ نے گرانفروش قصابوں کے خلاف میگا آپریشن کیا، جس کے دوران 82 قصابوں کو گرفتار کیا گیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹاؤن ٹو عبدالولی خان نے چارسدہ روڈ پر بخشو پل، خزانہ اور ناگمان کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے گرانفروشی پر 16 قصابوں کو گرفتار کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کواٹر اصلاح الدین اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عنایت اللہ خان نے کارروائی کرتے ہوئے دلزاک روڈ سے 12 قصابوں کو گرانفروشی پر گرفتار کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پی ڈی اے رضوانہ ڈار نے حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں سے 13 قصابوں کو گرفتار کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سارہ تواب عمر نے یونیورسٹی روڈ، تہکال، سپین جماعت اور دیگر علاقوں سے 14 قصائیوں کو گرفتار کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شہباز خان خٹک نے کوہاٹ روڈ، چمکنی، انقلاب چوک اور دیگر علاقوں سے 12 قصابوں کو گرفتار کیا جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹاؤن ون نجیداللہ خان نے گھنٹہ گھر، رامداس اور بھانہ ماڑی سے گرانفروشی پر 15 قصائیوں کو گرفتار کیا۔
خبر کا کوڈ : 793552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش