0
Saturday 11 May 2019 17:45

قبائلی اضلاع میں انتخابات کیلئے جماعت اسلامی کے امیدوار

قبائلی اضلاع میں انتخابات کیلئے جماعت اسلامی کے امیدوار
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے اپنے مزید امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ جماعت کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس گذشتہ روز مرکزی امیر سراج الحق کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان، ممبر صوبائی اسمبلی و نائب امیر عنایت اللہ خان، جماعت اسلامی فاٹا کے امیر سردار خان و دیگر نے شرکت کی۔ پارلیمانی بورڈ کی متفقہ منظوری کے بعد نامزد امیدواروں میں پی کے 110 اورکزئی سے ڈاکٹر امجد نعمان، پی کے 112 شمالی وزیرستان سے حاجی رحمان اللہ، پی کے 113 جنوبی وزیرستان ون سے ڈاکٹر سمیع اللہ جان، پی کے 114 جنوبی وزیرستان ٹو (وانا) سے سیف الرحمٰن اور پی کے 115 نیم قبائلی علاقوں سے حاجی محمد حسین جماعت اسلامی کے امیدوار ہوں گے۔ قبل ازیں جن امیدواروں کو نامزد کیا گیا تھا ان میں حلقہ پی کے 100 باجوڑ ون سے مولانا وحید گل، پی کے 101 باجوڑ ٹو سے سابق ایم این اے صاحبزادہ ہارون الرشید، پی کے 102 باجوڑ تھری سے سراج الدین خان، پی کے 103 مہمند ون سے حاجی فضل رازق، پی کے 104 مہمند ٹو سے ملک سعید خان، پی کے 105 خیبر ون سے مراد حسین آفریدی، پی کے 106 خیبر ٹو سے شاہ جہان آفریدی، پی کے 107 خیبر تھری سے شاہ فیصل آفریدی اور پی کے 108 کرم ون  سے حاجی سلیم خان شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 793643
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش