0
Saturday 11 May 2019 18:46

چارسدہ، 3 مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، خاتون سمیت 7 زخمی

چارسدہ، 3 مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، خاتون سمیت 7 زخمی
اسلام ٹائمز۔ چارسدہ میں گزشتہ روز تین مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شبقدر تھانہ سروکلی کی حدود میاں کلی میں ایک مکان کی بوسیدہ چھت اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں 60 سالہ ظاہر شاہ ولد چراغ شاہ اور انکا بیٹا حامد ملبے تلے دب گئے۔ ملبے تلے دبنے سے ظاہر شاہ کی فوری طور پر موت واقع ہوگئی تھی جبکہ حامد بری طرح سے زخمی ہو گیا تھا۔ واقعہ کے بعد اہل علاقہ نے فوری طور پر لاش اور زخمی ہونے والےکو ملبے سے نکالا اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شبقدر منتقل کردیا۔ متوفی ظاہر شاہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ زخمی ہونے والے حامد کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ شہتیر ٹوٹنے کے باعث پیش آیا تھا۔ دوسری جانب سبحان خوڑ کے قریب مسافر وین بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔ چاروں زخمیوں کو پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں ڈرائیور کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ زخمیوں میں باپ اور دو بیٹے بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں تھانہ سرڈھیری کی حدود شیخو میں چوری کی واردات کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں مالک مکان فیروز خان کی بیوی اور بھائی زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں پشاور ہسپتال منتقل کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 793652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش