0
Monday 13 May 2019 15:08

امریکہ کو تیل سپلائی کرنے والے دو جہازوں پہ آبنائے ہرمز میں حملہ

امریکہ کو تیل سپلائی کرنے والے دو جہازوں پہ آبنائے ہرمز میں حملہ
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کو تیل سپلائی کرنے والے دو بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز کے نزدیک نشانہ بنایا گیا ہے، میڈیا ذرائع کے مطابق دونوں بحری جہاز سعودی عرب کے تھے جو کہ امریکہ کو تیل سپلائی کرتے تھے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق آبنائے ہرمز کے نزدیک متحدہ عرب امارات کی بندگاہ الفجیرہ میں 2 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں جہازوں کو نقصان پہنچا تاہم تمام عملہ محفوظ ہے، دونوں جہاز تیل کی ترسیل پر مامور تھے اور دونوں بحری جہاز امریکا کو تیل کی فراہمی کے لیے اپنے روٹ پر تھے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے سعودی بحری جہازوں پر حملے کے واقعے کی تفصیلات جاری کی تھیں تاہم اب تک حملہ آوروں اور حملے کی نوعیت سے میڈیا کو آگاہ نہیں کیا گیا ہے، سعودی وزیر تیل خالد الفالح نے سعودی جہازوں کو نشانہ بنانے کو تیل کی بین الاقوامی ترسیل کو نقصان پہنچانے کی ایک کوشش قرار دیا۔ متحدہ عرب امارات نے الفجیرہ بندرگاہ پر سعودی عرب کے تیل بردار بحری جہازوں پر حملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم ابتدائی طور پر حملہ آوروں سے متعلق کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ سعودی بحری جہازوں پر حملے وقت الفجیرہ بندرگاہ پر دھماکوں کی بھی آوازیں سنی گئی تھیں۔ واضح رہے کہ ایران سے کشیدگی کے بعد امریکا نے طیارے بردار بحری بیڑا اور بی-52 فائٹر جیٹ طیاروں کو قطر میں اپنی فوجی کیمپ میں پہنچانے کے بعد خلیج فارس میں تناؤ میں اضافہ ہو گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 793975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش