0
Monday 13 May 2019 21:43

بڑھتی مہنگائی کے باعث حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہوچکی، غلام حسن آفریدی

بڑھتی مہنگائی کے باعث حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہوچکی، غلام حسن آفریدی
اسلام ٹائمز۔ اے این پی ٹاؤن فور پشاور کے صدر غلام حسن آفریدی اور اے این پی یونین کونسل شیریکرہ متنی پشاور کے سیکرٹری اطلاعات محمد علی آفریدی نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے حکمرانوں کے خلاف نفرت بڑھنے سے حکمرانوں کے خلاف الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے جبکہ بڑھتے ہوئے عوامی دبائو سے بوکھلا کر حکمرانوں کی طرف سے ملک میں انتشار پھیلانے کے لئے صدارتی نظام کے مسلط اور صوبوں کے حقوق چھیننے کے لئے اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنے کے شوشے چھوڑے جا رہے ہیں تاہم اگر پارلیمانی نظام کا بوریا بستر گول کر کے قوم پر صدارتی نظام مسلط کیا گیا اور اٹھارویں ترمیم کو چھیڑا گیا تو اس کے نتائج خطر ناک ہوں گے، اگر عوام سڑکوں پر نکل آئے تو دھاندلی سے اقتدار میں آنے والے حکمرانوں کو بھاگنے کا راستہ بھی نہیں ملے گا۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی کی طرف سے جمہوریت کے تحفظ کے لئے غیر آئینی اقدامات کے خلاف بھر پور مزاحمت کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپتان کی ٹیم بری طرح شکست کھا چکی ہے جبکہ ٹیم کے کپتان بھی ناکام ہوچکے ہیں۔ تبدیلی سرکار کی طرف سے ملک میں تبدیلی لانے کی بجائے ملک کو تباہی و بربادی سے دو چار اور بار بار مہنگائی کے بم گرا کر عوام کو زندہ درگور کردیا گیا ہے۔ غریبوں کے بچوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھینا جا رہا ہے جبکہ غربت کی بجائے غریبوں ہی کو ختم کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 794034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش