0
Monday 13 May 2019 22:51

پاراچنار، انتظامیہ کیجانب سے لشمینیا اور ڈینگی کے روک تھام کیلئے اجلاس کا انعقاد

پاراچنار، انتظامیہ کیجانب سے لشمینیا اور ڈینگی کے روک تھام کیلئے اجلاس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آفاق وزیر کیجانب سے لشمینیا اور ڈینگی وائرس کے موجودہ صورتحال کے متعلق ڈی سی کانفرنس روم میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آفاق وزیربشمول اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم عمر احمد خان، اسسٹنت کمشنر لوئر کرم ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر، اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل کرم فضل ودود صافی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رحیم شاہ، ایم ایس ڈاکٹر ناصر حسین  ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٙٹر معین بیگم اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سرجن نے شرکت کی۔ اجلاس میں لمشمینیا اور ڈینگی کے روک تھام کیلئے مختلف مسائل پر تفصیلی گفت و شنید کی گئی۔ جہاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ ڈسٹرکٹ سرجنز اور ایم ایس کو لشمینا و ڈینگی سے متعلق ضروری ہدایات بھی جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے بیماریوں کے تدارک کیلیے اقدامات اور روک تھام کیلئے ہمیں مل کر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔ جوکہ علاقے کے لوگوں کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 794047
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش