0
Tuesday 14 May 2019 18:13

وزیراعظم عمران خان سوات موٹروے کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم عمران خان سوات موٹروے کا افتتاح کریں گے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عید کے بعد سوات موٹروے کا افتتاح کریں گے۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاحت کو فروغ دینے کیلئے  موٹروے بنائی گئی، سوات موٹروے سیاحتی مقامات تک رسائی کیلئے مرکزی کردار ادا کرے گی۔ منگل کو  وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، وزیراعلی کے پی نے سوات موٹروے کو عید سے پہلے ٹریفک کیلئے کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد وزیراعظم عمران خان موٹروے کا افتتاح کریں گے۔ سوات موٹروے پر کام کا جائزہ لینے کیلئے بہت جلد خود دورہ کروں گا۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاحت کو فروغ دینے کیلیے موٹروے بنائی گئی، سوات موٹروے سیاحتی مقامات تک رسائی کیلئے مرکزی کردار ادا کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 794211
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش