0
Wednesday 15 May 2019 23:06

نیا صوبہ ملتان، بہاولپور ڈویژن اور ڈی جی خان کے اضلاع پر مشتمل ہوگا، شاہ محمود قریشی

نیا صوبہ ملتان، بہاولپور ڈویژن اور ڈی جی خان کے اضلاع پر مشتمل ہوگا، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کیلئے آئین میں ترمیم درکار ہے، نیا صوبہ ملتان، بہاولپور ڈویژن اور ڈی جی خان کے اضلاع پر مشتمل ہوگا، آبادی کی بنیاد پر نشستیں اور سینیٹ میں نمائندگی ملے گی۔ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب کو علیحدہ تشخص دینے کا وعدہ کیا تھا، قومی اسمبلی میں آئینی ترمیمی بل پیش کر دیا گیا ہے، بل پر اتفاق رائے کیلئے سپیکر خصوصی کمیٹی تشکیل دیں گے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا جنوبی پنجاب صوبہ ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن کے اضلاع پر مشتمل ہوگا، جنوبی پنجاب کی علیحدہ اسمبلی آئینی ترمیمی بل میں تجویز کی گئی ہے، بل میں جنوبی پنجاب اسمبلی کیلئے 120 نشستیں تجویز کی گئیں، آئینی ترمیمی بل کی منظوری سے پنجاب اسمبلی کی نشستیں 251 ہو جائیں گی۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا جنوبی پنجاب صوبے کیلئے آئین میں ترمیم درکار ہے، آرٹیکل 51 میں ترمیم سے جنوبی پنجاب صوبہ وجود میں آئے گا، جنوبی پنجاب صوبے کی علیحدہ ہائیکورٹ ہوگی، جنوبی پنجاب کا اپنا ہائیکورٹ اور چیف جسٹس ہوگا، جنوبی پنجاب صوبے کے حق میں پیپلزپارٹی کا بھی موقف رہا، جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق پیپلزپارٹی نے مثبت جواب دیا۔ انہوں نے کہا جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق پیپلزپارٹی کے سینیر رہنماؤں سے بات ہوئی، آرٹیکل 218 میں ترمیم کر کے پانچ صوبے بن جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 794450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش