0
Thursday 16 May 2019 08:41

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کو رہا کر دیا گیا

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کو رہا کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کو رات گئے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔ عدالتی احکامات ملنے کے بعد ضابطے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے خادم حسین رضوی کو رات گئے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت سے رہا کیا گیا۔ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر خادم حسین رضوی کو کوٹ لکھپت جیل کے دوسرے گیٹ سے نکالا گیا۔ واضح رہے کہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری سمیت پارٹی کے اہم رہنماوں کے خلاف بغاوت اور دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔ گزشتہ دنوں ہی پیر افضل قادری نے ججز اور فوج کیخلاف متنازع تقریر پر تحریری معافی مانگتے ہوئے تحریک لبیک چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ پیر افضل قادری کی جانب سے معافی نامہ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائے جانے پر دونوں رہنماوں کو رہا کر دیا گیا۔ خادم رضوی کے استقبال کیلئے کارکنوں کی بڑی تعداد جیل کے باہر جمع تھی جو "لبیک یارسول اللہ" کے نعرے لگا رہے تھے۔ کارکنوں نے پارٹی پرچم اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 794480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش