0
Thursday 16 May 2019 19:51

شمالی وزیرستان میں ایک اور بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق

شمالی وزیرستان میں ایک اور بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان سے پولیو سے متاثرہ بچی کا کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد رواں برس ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق شمالی وزیرستان کی یونین کونسل میر علی کے گاؤں زیرکئی کی رہائشی ساڑھے 3 سالہ بچی کے نمونے یکم مئی کو قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بجھوائے گئے تھے جن میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ بچی کو شدید بخار میں گاؤں کی ڈسپنسری لایا گیا جہاں بچی کو آئی ایم انجیکشن لگایا گیا، اگلی صبح بچی کو جب دوبارہ ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا تو انہوں نے اسے اے ایف پی کیس قرار دیا اور نمونے لیب کو تشخیص کیلئے بجھوائے۔ بچی نے خصوصی انسداد پولیو مہم کے دوران 7 ڈوزز کے علاوہ او پی وی کی ڈوز بھی لی تھی۔ رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 16 ہوگئی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز 11 ہوگئے ہیں۔ شمالی وزیرستان سے پولیو سے متاثرہ تیسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 794648
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش