0
Friday 17 May 2019 13:49

وزارت سائنس کا سائنس سے کوئی تعلق نہیں، وزیر سائنس

وزارت سائنس کا سائنس سے کوئی تعلق نہیں، وزیر سائنس
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اپنے بیانات کی وجہ سے عوام کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ حال ہی میں اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت سائنس کا سائنس سے کوئی تعلق نہیں ہے جس پر ایک مرتبہ پھر سے ان پر طنز و مزاح کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ خیال رہے کہ فواد چوہدری کے قلمدان کی تبدیلی کے بعد سے ہی فواد چوہدری کو سوشل میڈیا پر طنز و مزاح کا نشانہ بنائے جانے کا آغاز ہوا، جس کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کئی مضحکہ خیز میمز بھی بنائے جاتے ہیں۔ اس میمز کے حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میں سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنے حوالے سے بننے والی میمز اور لطیفوں سے لطف اندوز ہوتا ہوں اور اپنے دوستوں کو بھی بھیجتا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان بھی ان میمز کو بہت انجوائے کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی مجھے ایک میم بھیجی ہے جس میں لکھا ہوا تھا کہ " شادی بچوں کا کھیل نہیں لیکن کھیلا بچوں کے لیے جاتا ہے"۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مجھے روزانہ صبح کئی میمز آئے ہوتے ہیں جب کہ میں بھی کچھ لوگوں کو بھیجتا رہتا ہوں۔ فواد چوہدری پر بننے والے مزاحیہ میمز اور لطیفوں کو آج کل سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے جبکہ انہیں ہزاروں کی تعداد میں شئیر بھی کیا جاتا ہے۔ اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے لاہور میں ڈی این اے لیبارٹری قائم کرنے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی این اے لیبارٹری کے قیام کے لئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اگلے سال مارچ تک لیبارٹری کام شروع کر دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی شخص لیبارٹری میں فیس ادا کر کے معلومات حاصل کرسکے گا کہ وہ کون ہے اور ہر کوئی اپنے رنگ، نسل بارے تمام معلومات ڈی این اے رپورٹ کے ذریعے حاصل کر سکے گا۔
خبر کا کوڈ : 794745
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش