0
Sunday 19 May 2019 20:31

کوئٹہ، اسپتال فعال نہ ہونے پر نوجوان نے عمارت میں لائبریری بنا دی

کوئٹہ، اسپتال فعال نہ ہونے پر نوجوان نے عمارت میں لائبریری بنا دی
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے سریاب لوہڑ کاریز میں ایک دہائی قبل تعمیر ہونے والا اسپتال فعال نہ ہوپایا تو علاقے کے نوجوانوں نے اسپتال کا ایک حصہ کتب خانے میں تبدیل کردیا۔ لائبریری میں ادب، تاریخ اور سیاسیات سمیت مختلف شعبہ جات کی 8 سو سے زائد کتابیں رکھی گئی ہیں۔  روزانہ بڑی تعداد میں نوجوان اور بچے یہاں آکر ان کتابوں کا مطالعہ کرتے ہیں۔ طلباء کا کہنا ہے کہ سرکاری لائبریری تک رسائی نہ ہونے کے باعث یہ کتب خانہ ان کے لئے علمی درسگاہ بن چکا ہے۔ لائبریری کے منتظم نوجوان کہتے ہیں کہ اسپتال فعال ہونے پر انہیں عمارت کا یہ حصہ خالی کرنا پڑے گا۔ حکومت لائبریری کے لئے متبادل جگہ فراہم کرے تاکہ ان کی کاوش جاری رہ سکے۔
 
خبر کا کوڈ : 795143
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش