0
Tuesday 21 May 2019 22:15

نیب غیرجانبدار نہیں رہا، آج صرف نون لیگ کا احتساب ہو رہا ہے، شاہد خاقان عباسی

نیب غیرجانبدار نہیں رہا، آج صرف نون لیگ کا احتساب ہو رہا ہے، شاہد خاقان عباسی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آج صرف (ن) لیگ کا احتساب ہو رہا ہے جس کو جان بچانی ہے وہ حکومتی بینچز پر چلا جائے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پچھلے 4 دن میں نیب سے متعلق جو ہو رہا ہے اس پر تشویش ہے، شہبازشریف کی چیئرمین نیب سے کوئی میٹنگ نہیں ہوئی، جھوٹ جو بھی بول رہا ہے بدنام سیاستدان ہو رہے ہیں، چیئرمین نیب سے یہ بھی منسوب کیا گیا کہ نوازشریف بھی رقم دینے کو تیار ہیں جبکہ فوادحسن فواد پر سفارش کرانے پر مقدمہ ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب نے بیوروکریسی کو مفلوج کردیا ہے، علیم خان کی ضمانت ہو جاتی ہے جبکہ فواد حسن فواد اور احد چیمہ کی نہیں ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ معذرت سے کہتا ہوں نیب غیر جانبدار ادارہ نہیں، نیب کے پیدا کیے گئے مسائل کا جواب کون دے گا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج صرف (ن) لیگ کا احتساب ہو رہا ہے جس کو جان بچانی ہے وہ حکومتی بینچز پر چلاجائے، ایک شخص کو پکڑنے کے لیے ایک ادارہ اور سیکڑوں لوگ لگے ہوئے ہیں، معیشت تباہ ہوچکی اور اس میں نیب کا بہت بڑا حصہ ہے۔ چیئرمین نیب نے پریس کانفرنس میں اخباری کالم کا کوئی ذکر نہیں کیا، چیئرمین نیب جھوٹ بول رہے ہیں یا کالم نگار نے جھوٹ لکھا ہے، چیئرمین نیب کا انٹرویو سیاست کو بدنام کرنا ہے تو مقصد پورا ہوگیا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم سے زیادہ احتساب کے حق میں کوئی نہیں، اخباروں میں سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھالی جا رہی ہیں، چئیرمین نیب نے انٹرویو میں بتایا کہ انہیں رشوت دینے کی کوشش کی گئی، چیئرمین نیب نے کہا کہ حکومت اور پولیس تعاون نہیں کر رہی جبکہ آصف زرداری اور فریال تالپور کو نہیں چھوڑوں گا۔
خبر کا کوڈ : 795583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش