0
Saturday 11 Jul 2009 13:41

دہشت گردی میں ملوث مدارس کیخلاف کارروائی کی جائے،حامد سعید کاظمی

دہشت گردی میں ملوث مدارس کیخلاف کارروائی کی جائے،حامد سعید کاظمی

اسلام آباد : وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ تنظیمات مدارس دہشت گردی میں ملوث مدارس کیخلاف کارروائی کرے جبکہ وفاق المدارس کے سیکرٹری جنرل قاری حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ مدارس کو عسکریت پسندی میں ملوث کرنا منفی پروپیگنڈہ ہے۔ وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے ڈیرہ غازی خان کے ایک مدرسے سے دہشت گرد کی مبینہ گرفتاری کے حوالے سے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچانوے فیصد مدارس صرف قرآن و حدیث کی تعلیمات دے رہے ہیں۔ تاہم جو مدارس دہشت گردی میں ملوث ہیں ان کیخلاف کاررائی کی ضرورت ہے۔ مدارس کے منتظمین بہتری کیلئے کوشش کریں۔ جبکہ قاری حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کے مدرسے کے واقعہ کی ابھی تحقیقات ہونا باقی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی مدرسہ عسکریت پسندی میں ملوث ہوا تو وفاق اس کے خلاف کارروائی کی حمایت کریں گے۔

خبر کا کوڈ : 7956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش