0
Saturday 18 Jun 2011 13:49

ٹارگٹ کلنگ ختم کرنے میں رینجرز کا اہم کردار ہے ،رحمان ملک

ٹارگٹ کلنگ ختم کرنے میں رینجرز کا اہم کردار ہے ،رحمان ملک
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی رینجرز نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، ایک اہلکار کی وجہ سے تمام اہلکار پریشان نہ ہوں۔ رحمان ملک نے کہا کہ رینجرز اہلکار حوصلے بلند رکھیں، وہ فورسز کی بہادری کے ایک ہزار سے زائد کیسز سامنے لائیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پانچ ماہ کے دوران اڑتالیس پولیس اہلکاروں کو شہید کیا گیا، میڈیا انھیں بھی ہیرو بنائے۔ انھوں نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں ملک کی خدمت کررہی ہیں، تنقید نہ کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سی آئی اے کو پاکستان میں کسی قسم کی کارروائی کی اجازت نہیں۔
خبر کا کوڈ : 79568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش