0
Tuesday 26 Apr 2011 20:44

آئی ایس آئی کے بارے میں پروپیگنڈا بند کیا جائے،کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 58 افراد گرفتار کر لئے، رحمان ملک

آئی ایس آئی کے بارے میں پروپیگنڈا بند کیا جائے،کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 58 افراد گرفتار کر لئے، رحمان ملک
کراچی:اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے آئی ایس آئی کے بارے میں منفی پروپیگنڈا بند کیا جائے، مخالفت کرنے والے بیرونی دشمنوں کا ساتھ دے رہے ہیں۔ وزیراعلٰی ہاؤس کراچی میں امن و امان کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس کے دوران رحمان ملک نے کہا کہ بیرون ملک سے آئی ایس آئی اور پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے اور افسوس اس بات کا ہے کہ بعض پاکستانی سیاستدان بھی بیرونی قوتوں کا ساتھ دے رہے ہیں۔ رحمان ملک نے اعتراف کیا کہ پاکستان میں مقدمات کی تفتیش میں خامیاں ہیں، جس کے باعث دہشت گرد آزاد ہو جاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں کمی آئی ہے، بحریہ کی بسوں پر حملوں کی پیشگی اطلاع موصول ہو گئی تھی۔ اس موقع پر آئی جی سندھ فیاض لغاری اور سی سی پی او کراچی سعود مرزا بھی موجود تھے۔ 
وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے مزید کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 58 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ایسے بھی ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خور پکڑے ہیں جن کے پاس سو سے پانچ سو تک سمیں برآمد ہوئی ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے بتایا کہ شہر میں امن قائم کرنا تمام سیاسی جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،انہوں نے پیشکش کی کہ وہ آئی ایس آئی سے متعلق اراکان اسمبلی کو ان کیمرا بریفنگ دینے کے لیے تیار ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ غیر رجسٹرڈ سموں کے خلاف تیس دن بعد ایف آئی اے اور پولیس کارروائیوں کا آغاز کر دے گی۔
خبر کا کوڈ : 68041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش