0
Wednesday 22 May 2019 20:42

آغا علی رضوی کی زیر صدارت سکردو حلقہ دو ضلع بناؤ تحریک کا اہم اجلاس

آغا علی رضوی کی زیر صدارت سکردو حلقہ دو ضلع بناؤ تحریک کا اہم اجلاس
اسلام ٹائمز۔ سکردو حلقہ 2 ضلع بناؤ تحریک کا گمبہ سکردو میں تحریک کے بانی و سرپرست اعلی سید علی رضوی و امام جمعہ و الجماعت گمبہ سکردو سید احمد شاہ الحسینی کی صدارت میں 4 گھنٹے کا طویل اجلاس منعقد ہوا، جسمیں حلقہ بھر سے عمائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف سیاسی، مذہبی جماعتوں کے قائدین وکلاء کے علاوہ نوجوانوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں سکردو حلقہ نمبر 2 کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر گفت و شنید کی گئی اور متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سکردو حلقہ 2 کو فوری طور پر ضلع بنا کر اس کو تین حلقوں میں تقسیم کیا جائے اور انتظامی حوالے سے اس حلقے کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے۔ گورنر، وزیر اعلی، فورس کمانڈر، چیف سکریٹری سکردو حلقہ نمبر 2 کے عوام کے احساسات کا خیال رکھتے ہوئے حلقہ 2 کو فوری طور پر ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کریں۔ قرارداد میں کہا گیا کہ داریل، تانگیر، یاسین، گوپس اور روندو کو ضلع بنانا خوش آئند ہے، ہم حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں مگر ساتھ ساتھ سکردو حلقہ نمبر 2 کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر اس کو بھی فوری طور پر ضلع بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 795776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش